اگلے 24 گھنٹے، پاکستان بھر میں بارشوں کی پیشگوئی

اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات کے ماہرین نے پیشنگوئی کی ہے کہ جمعے کے روز بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر، گلگت بلتستان ، شمالی پنجاب اور شمالی بلو چستان میں چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔ ماہرین کے مطابق جمعے کے روز پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہے گا تاہم خطۂ پوٹھوہار ، سیالکوٹ،لاہور، فیصل آباد، جھنگ، سر گو د ھا، گوجرانوالہ، گجرات اور نارووال میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے ۔

مری ،گلیات اور گردو نواح میں موسم شدید سرد اور مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ بارش اور برفباری متوقع ہے۔ اسلام آباد میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں