دھڑالے کی بارشیں شروع ہونے کی پیشنگوئی کر دی گئی

اسلا م آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق جمعه کے روز بالائی خیبر پختونخواہ،کشمیر، گلگت بلتستان ، شمالی پنجاب اور شمالی بلو چستان میں چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع۔

 

 

 

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہا ۔ تاہم بلوچستان، بالائی سندھ اور جنوبی/ وسطی پنجاب میں چند مقا مات پر بارش ریکارڈ ہو ئی۔ سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر):بلوچستان: گوادر 25، جیوانی 21،پسنی 17، تربت 11، قلات08 ، پنجگور07، کوئٹہ( سمنگلی 03 ،شیخ ماندا 01 ) ،ژوب 05، سندھ: جیکب آباد03، سکھر 01، پنجاب : خان پور میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈکیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: استور، لہہ ، اسکردومنفی12،کالام منفی 10،گوپس منفی 09،بگروٹ منفی 07 ،مالم جبہ منفی 06،زیارت ، پاراچنار،دیرمنفی 05 اور سیدو شریف میں منفی 04ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں