محکمہ موسمیات نے مزید موسلادھار بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعے کے روز بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر، گلگت بلتستان ، شمالی پنجاب اور شمالی بلو چستان میں چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعے کے روز پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہے گا۔

تاہم خطۂ پوٹھوہار ، سیالکوٹ،لاہور، فیصل آباد، جھنگ، سر گو د ھا، گوجرانوالہ، گجرات اور نارووال میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے ۔ مری ،گلیات اور گردو نواح میں موسم شدید سرد اور مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ بارش اور برفباری متوقع ہے۔ اسلام آباد میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعے کو سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد، مطلع جزوی ابر آلود جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد اورمطلع ابر آلودر ہے گا۔ کوہستان، چترال، دیر، دروش،سوات، مالاکنڈ،ہری پور،ایبٹ آباد، مانسہرہ،بونیر ،شانگلہ، کرم اور وزیرستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

بلوچستان میں کوئٹہ، مستونگ، ژوب، بارکھان، زیارت،چمن، پشین، سبی، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ اور مسلم باغ میں بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں