عمران خان اور فواد چوہدری کو بڑا ریلیف مل گیا

راولپنڈی(پی این آئی ) لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیئے۔سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف درخواست دائر کی تھی، جس پر لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس صداقت علی نےسماعت کی۔

لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے ہیں۔لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کردیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close