فیصل قریشی نے ڈرگز لینے کے الزام پر کھری کھری سنا دیں

کراچی(پی این آئی) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیصل قریشی نے ڈرگس کا الزام لگنے پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ” ہمارے ہاں لوگ بغیر سوچے سمجھے کسی کے بارے میں کچھ بھی کہہ دیتے ہیں”۔تفصیلات کے مطابق حال ہی میں فیصل قریشی نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی .جہاں انہوں نے اپنے کیرئیر سمیت کئی موضوعات پر کھل کر بات کی اور اپنے بارے میں گردش کرنے والی افواہوں پر بات کرتے ہوئے اداکار نے بتایا کہ “انہوں نے ایک مرتبہ اپنا وزن کم کیا اور بہت دُبلے ہوگئے تو لوگوں نے کہنا شروع کر دیا کہ وہ ڈرگس لینے لگے ہیں”۔

جس پر فیصل نے کہا کہ” کوئی ان لوگوں کو بتائے یہاں ہم پورا دن کھانا نہیں کھاتے ہم ڈرگس لیں گے؟ ہمارے ہاں لوگ کسی کے بارے میں کچھ بھی کہہ دیتے ہیں لوگوں کو کسی کے بارے میں اس طرح جھوٹی افواہیں نہیں پھیلانی چاہیئں”۔یاد رہے کہ فیصل قریشی پاکستان شوبز انڈسٹری کے کامیاب ترین اداکاروں میں سے ایک ہیں ان کے ڈراموں کو مداحوں کی جانب سے بےحد پسند کیا جاتا ہے. فیصل قریشی ان دنوں اپبے نئے ڈرامے “ہوک” اور ” فرق “میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آرہے ہیں۔

close