امریکی پولیس کا تشدد، سیاہ فام خاتون کو ہلاک کر دیا

واشنگٹن(آئی این پی ) بلیک لائیوز میٹرز کی شریک بانی خاتون امریکی پولیس کی جانب سے گرفتاری کے دوران ہلاک ہو گئیں۔ امریکی پولیس نے مذکورہ خاتون کو گرفتاری کے دوران ٹیزر نامی آلے سے بار بار کرنٹ لگایا جس سے وہ ہلاک ہو گئیں۔ پولیس کی گرفتاری کے دوران خاتون نے مزاحمت کی کوشش کی تو اہلکار نے خاتون کو کرنٹ نما آلہ لگایا جس کی تکلیف سے خاتون نے مزاحمت ختم کردی اور پولیس کو کرنٹ لگانے سے منع کرتی رہی۔

اس دوران خاتون مدد کے لیے بھی چلاتی رہی۔ خاتون کی جانب سے مزاحمت ختم کرنے کے باوجود پولیس اسے کرنٹ لگاتی رہی جس کے باعث خاتون ہلاک ہو گئی۔ واضح رہے کہ بلیک لائیوز میٹرز نامی تنظم سیاہ فام امریکیوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف بنائی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں