سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو زبردست اختیار حاصل ہو گیا

ریاض(آئی این پی)سعودی عرب میں شہریت دینے کے قانون آرٹیکل 8میں ترمیم کردی گئی جس کے تحت شہریت دینے کا اختیار ولی عہد کو دے دیا گیا ،تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں شہریت دینے کے قانون میں ترمیم کے بعد اب شہریت دینے کا اختیار ولی عہد اور وزیر اعظم کے پاس چلا گیا ہے ، اس حوالے سے وزیرداخلہ صرف تجویز کرسکیں گے اور شہریت دینے یا نہ دینے کا فیصلہ ولی عہد ہی کریں گے،اس قانون کے تحت سعودی شہریت غیر ملکی باپ اور سعودی ماں کے بچے کو ملک میں پیدا ہونے پر چند شرائط مکمل کرنے پر دی جا سکے گی،

شرائط میں شہریت کیلئے قانونی عمر کو پہنچنے، مملکت میں مستقل رہائش، اچھے اخلاق و کردار کا ہونا اور کسی جرم میں ملوث نہ ہونا شامل ہے،علاوہ ازیں شہریت کے حصول کے درخواست گزار کو کسی بے حیائی کے جرم میں چھ ماہ سے زیادہ کی قید کی سزا نہ دی گئی ہو اور وہ عربی زبان پر عبور رکھتا ہو اور روانی سے بول بھی سکتا ہو، کی شرط شامل کی گئی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں