بارش کا نیا سسٹم داخل ہونے کیلئے تیار، محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی

اسلام آباد ( پی این آئی ) بارش اور برفباری کا نیا سسٹم ملک میں داخل ہو نے جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک کے بیشتر حصے براعظمی ہواؤں کے زیراثرہیں ۔ تاہم کل شام سے ایک مغربی لہرملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔آج جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورمطلع جزوی ابر آلود رہے گا ۔ تا ہم شمالی بلوچستان اوربالائی خیبر پختو نخوا میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش اور برفباری کی توقع ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں

موسم سرد اورمطلع جزوی ابر آلود رہے گا ۔ تا ہم شمالی بلوچستان ،بالائی خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش اور برفباری کی توقع۔ تاہم پنجاب ،خیبر پختونخوا کے میدانی علا قوں اوربالائی سندھ میں ہلکی دھند کا امکان ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلو چستان میں شدید سرد رہا۔ پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہے۔آج ریکارڈکیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی 15،اسکردو منفی 14،استور ،گوپس منفی 10،ہنزہ منفی 08 ، قلات ، کالام منفی 07، گلگت ،بگروٹ منفی 06 اور پاراچنار میں منفی 05ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں