رواں سال کتنی بارشیں اور برفباری متوقع ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی) ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ اس سال معمول سے کم بارشیں اور برف باری ہے جب کہ سردی بھی شدید نہیں پڑی۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے کہا کہ کراچی میں اس وقت پارا 25 سے 26 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان آگیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں فی الحال بارش کا کوئی امکان نہیں اور جنوری میں بھی بارش کا کوئی امکان نظر نہیں آرہا۔سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ اس سال معمول سے کم بارشیں اور برف باری ہے جب کہ سردی بھی شدید نہیں پڑی البتہ اسکردو، گلگت بلتستان میں موسم سرد ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں