آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بارشوں کا امکان ہے یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد ر ہے گا۔ پنجاب، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علا قوں میں شدید دھند پڑنے کی توقع۔خطۂ پوٹھوہار میں صبح کے اوقات میں کہرا پڑنے کا امکان ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلو چستان میں شدید سرد رہا۔آج ریکارڈکیےگئےکم سےکم درجہ حرارت:لہہ منفی 14،استور منفی 10،کالام ، گوپس منفی 08،قلات منفی 07،زیارت منفی 06، ہنزہ، مالم جبہ اور پاراچنار میں منفی 05ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں