مری میں برفباری، سیاحوں کو خبردار کر دیا گیا

مری (پی این آئی) مری میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے، ٹریفک پولیس مری نے سیاحوں کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ اس حوالے سے ڈی ایس پی ٹریفک مری کا کہنا ہے کہ مری جانے کے لیے سیاح اچھی گاڑی کا انتخاب کریں، صرف لائسنس ہولڈر ڈرائیور کو مری داخلہ کی اجازت دی جائے گی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ منفی درجہ حرارت کے باعث شہری گاڑی میں اینٹی کولنگ لیکوئڈ کا استعمال کریں، برفباری کے دوران گاڑی کے ٹائروں پر چین کا استعمال لازمی کیا جائے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی ایس پی ٹریفک نے کہا کہ گاڑی میں ہیٹر کے استعمال کی صورت میں شیشے مکمل بند نہ کریں اور برفباری کے دوران گاڑی کی رفتار کم اور اورٹیکنگ سے گریز کیا جائے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں