برفباری شروع، اہم سیاحتی مقام پر سیاحوں کی درجنوں گاڑیاں پھنس گئیں

مظفر آباد(پی این آئی)آزاد کشمیر کے سیاحتی مقام پیرچناسی میں سیاحوں کی 30 کےقریب گاڑیاں پھنس گئیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ مسافروں کی گاڑیاں برفباری کے بعد پھسلن کے باعث پھنسی ہیں، سیاحوں کو ریسکیو کرنےکیلئے ریسکیو 1122 اور پولیس ٹیم روانہ کردی گئی ہے، برف ہٹانے کیلئے سیاحتی مقام پیر چناسی میں مشینری موجود نہیں ہے۔

پیر چناسی کیلئے چَین والی مشینری بھیجی جارہی ہیں، مسافروں کو اتار کر دوسری گاڑیوں میں منتقل کر کے محفوظ مقام پرمنتقل کیا جائےگا، مِنی بسیں برفباری کے دوران پھسلن کے باعث انتہائی خطرناک ہوتی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ تقریباً 10سے زائد کوسٹرز اور چھوٹی گاڑیاں پیرچناسی میں پھنسی ہیں، پھنسی ہوئی گاڑیوں میں 100 سے زائد خواتین، بچے اور مرد سوار ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں