کراچی (پی این آئی) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔ سابق ایم ڈی پی ایس او کی غیر قانونی تعیناتی کے ریفرنس کی سماعت پر شاہد خاقان عباسی کے وکیل خواجہ نوید احمد نے ان کی صحت سے متعلق احتساب عدالت کو آگاہ کر دیا ہے۔ اس حوالے سے ان کے وکیل خواجہ نوید احمد کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کو کورونا ہو گیا ہے۔ وکیل نے درخواست میں کہا کہ شاہد خاقان عباسی اسلام آباد سے کراچی نہیں آ سکے، ان کو حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں