بارشیں ہوں گی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی نے ہلچل مچا دی

اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔ پنجاب ،خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند پڑنےکا سلسلہ جاری رہے گا۔

 

 

 

اسلام آباد، خطۂ پوٹھوہار اور کشمیر کے اضلاع میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر کہرا پڑنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری ،گلیات اور گرد و نواح میں شدید سرد اور خشک جب کہ مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکا ن ہے۔ جہلم، لاہور، گوجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ،فیصل آباد،جھنگ، سرگودھا،ٹوبہ ٹیک سنگھ، اوکاڑہ، ساہیوال، بھکر، لیہ، بہاولپور، بہاولنگر،ملتان ، رحیم یار خان اور ڈیرہ غازی خان میں شدید دھند پڑنےکا سلسلہ جاری رہے گا۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم رات اور صبح کے اوقات میں سکھر ، لاڑکانہ، حیدر آباد، موہنجوداڑو اورگردو نواح میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

 

 

 

خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد رہے گا ۔رات اورصبح کے اوقات میں پشاور،رشکئی ، نوشہرہ، مردان، صوابی ،چارسدہ ا ور ڈی آئی خان میں شدید دھند پڑنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں