پنجاب میں موٹر ویز کیوں بند کر دی گئیں؟

لاہور (پی این آئی) صوبہ پنجاب کے بیشتر علاقوں میں گہری دھند کی وجہ سے متعدد موٹر ویز بند کردی گئی ہیں۔ موٹر وے حکام کا کہنا ہے کہ لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم الیون اور موٹر وے ایم فائیو ظاہر پیر انٹرچینج سے ترنڈہ محمد پناہ تک بند کر دی گئی ہے۔ موٹر وے پولیس کے مطابق لاہور ملتان موٹروے فیض پور سے ننکانہ تک بند کردی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا آج پھر پہلا نمبر جبکہ کراچی پانچویں نمبر پر ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں