تسنیم حیدر کے نواز شریف پر الزامات پر اعتزاز احسن کا موقف بھی آگیا

لاہور(پی این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ارشد شریف کے قتل سے متعلق تسنیم حیدر کا نواز شریف پر الزام جھوٹا ہے،اس بیان کی وجہ سے نواز شریف پاکستان آنے سے متعلق 100 بار سوچیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب کیس لندن میں بھی بنے گا جہاں ایسے بیان کو سنجیدہ لیا جاتا ہے۔اعتزاز احسن نے کہا کہ تسنیم حیدر کا بیان نواز شریف کے لیے بہت خطرناک ہے، اسکاٹ لینڈ یارڈ لندن میں بھی ان سے سوال کرے گی۔

 

 

 

انہوں نے کہا کہ پولیس کی مدعیت میں اسلام آباد میں ارشد شریف کا مقدمہ درج کر کے خراب کر دیا گیا،قتل اور تشدد دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ قاتل کو ارشد شریف پر بہت غصہ تھا۔کیس میں زیادہ پیچیدگیاں نہیں، موبائل اور لیپ ٹاپ مل گیا تو 8 دن میں حل ہو جائے گا۔انہوںنے کہا کہ یہ روایت چل پڑی ہے کہ کسی کی دل آزاری ہوتی ہے تو وہ 100 جگہوں پر پرچے کرا دیتا ہے، ایسا ہی بڑے میڈیا گروپ کے میر شکیل الرحمن کے ساتھ بھی ہوا، اب اعظم سواتی کے ساتھ بھی ہو رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں