سلمان شہباز کی پاکستان واپسی پر عمران خان کا ردِعمل آگیا

لاہور (پی این آئی ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کی واپسی کو این آر او ٹو کا حصہ قرار دیدیا۔لاہور میں یوٹیوبرز سے ملاقات میں عمران خان کا کہنا تھا کہ میں وزیر اعظم تھا کبھی جنرل باجوہ کو باس نہیں کہا ، نئے آرمی چیف کو پرانے آرمی چیف کی پالیسیاں لیکر نہیں چلنا چاہیے۔

 

 

 

جنرل فیض کو آرمی چیف بنانے کا کبھی نہیں سوچا تھا ، ان کے خلاف پراپیگنڈہ کیا گیا تھا ۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ان پر حملے کا منصوبہ اڑھائی ماہ قبل بنایا گیا تھا ، پلاننگ کے ذریعے آڈیوز ریلیز کی گئیں ۔ وہ جب اقتدار میں آئے تو ہر قسم کا مافیا تھا مگر وہ ان کے خلاف ایکشن نہ لے سکے ، جب تک انصاف نہ ہو معاشرہ مضبوط نہیں ہوتا ، پرویز الٰہی نے مجھ پر مکمل اعتماد کیا ، جیسا میں چاہوں گا وہ ویسا ہی کریں گے ۔عمران خان سے چکوال ، جہلم ، اٹک اور سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی نے بھی ملاقات کی ،ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

close