عمران خان نے لانگ مارچ کے لیے فنڈز کی اپیل کر دی

اسلام آباد(آئی این پی) عمران خان نے لانگ مارچ کے لیے فنڈز کی اپیل کر دی۔۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لانگ مارچ کے لیے اوورسیز پاکستان سے فنڈز فراہم کرنے کی اپیل کر دی ہے۔جمعرات کو اپنے ایک وڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ کوئی بھی دنیا کی تحریک فنڈزاور پیسے کے بغیر کامیاب نہیں ہوتی۔

ہماری حقیقی آزادی مارچ کو آپ کی ڈونیشنز کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ زیادہ سے زیادہ ڈونیشنز فراہم کرکے ہماری تحریک کو کامیاب کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں