امریکی صدر جو بائیڈن کی بہن اور دو بھائیوں کے روس میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی

ماسکو (پی این آئی) عالمی سطح پر ہونے والی بعض پیش رفت انتہائی دلچسپ ہوتی ہیں ۔ اسی طرح کی ایک پیش رفت میں روس نے 200 امریکی شہریوں کے لیے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے جن میں امریکی صدر جو بائیڈن کے قریبی رشتےدار اور پریس سیکرٹری بھی شامل ہیں۔ اس حوالے سے جاری کیے جانے والے اعلامیے کے بارے میں روس کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ 200 امریکی شہریوں پر ملک میں داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ ان افراد میں صدر جو بائیڈن کے دو بھائی اور ایک ہمشیرہ شامل ہیں۔یہ پابندیاں واشنگٹن کی طرف سے روس پر لگائی گئی پابندیوں کا ردعمل ہیں۔ صدر جو بائیڈن کی بہن ویلری بائیڈن اوینز اور بھائیوں جیمز برائن بائیڈن اور فرانسس ولیم بائیڈن روس نہیں جاسکیں گے۔وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرین جین پیری بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں