محکمہ موسمیات نے بارشوں اور برفباری کی پیشنگوئی کر دی

پشاور (پی این آئی) خیبرپختونخواہ کے بالائی علاقوں میں موسم سرما کی برفبای جبکہ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش کا آغاز ہوگیا جو آئندہ دو روز تک جاری رہے گا،نجی ٹی وی کے مطابق خیبرپختونخواہ کے بالائی علاقے بابو سر ٹاپ، بٹہ کنڈی، جھیل سیف الملوک، مالم جبہ، کالام میں شدید برفباری ہوئی، جس کے بعد درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے آگیا۔

 

 

 

محکمہ موسمیات نے آئندہ 48گھنٹوں تک وقفے وقفے سے سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے،برفباری کے باعث پہاڑوں اور کھلے مقامات نے سفید چادر اوڑھ لی ہے جبکہ مقامی افراد نے بھی سردی سے محفوظ رہنے کے لیے انتظامات شروع کردیے ہیں۔ علاوہ ازیں پشاور، صوابی، مٹہ، مدین، بحرین، سخرہ میں تیز بارش اور ژالہ باری ہوئی جس کے باعث نیشنی علاقے زیر آب آئے اور کھڑی فصلوں سمیت باغات کو نقصان پہنچا ہے۔ میدانی علاقوں میں بارش کے بعد موسم سرد ہو گیا،بارش کے باعث ندی نالوں اور میں طغیانی ہوئی جس کے سبب تیمر گرہ میں ایک گاڑی ریلے میں بہہ گئی تاہم اس واقعے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ نیا سلسلہ جمعہ تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں