وزٹ ویزے کی اقامے میں تبدیلی، وائرل ویڈیو پر سعودی محکمہ پاسپورٹ کی وضاحت

ریاض(پی این آئی)سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہے جس میں دعوی کیا جارہا ہے کہ سعودی وزارت داخلہ نے وزٹ ویزے کو باقاعدہ اقامے میں تبدیل کرنے کی منظوری دی ہے۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ وزٹ ویزے کو اقامے میں تبدیل کرانے کے لیے کیا کارروائی کرنا ہوگی اورکون سی دستاویز درکار ہیں۔ایک سعودی اخبار کے مطابق وزٹ ویزے کو اقامے میں تبدیل کرنے کی منظوری سے متعلق وائرل وڈیو کے حوالے محکمہ پاسپورٹ سے

سوالات کیے جا رہے ہیں۔محکمہ پاسپورٹ نے وضاحتی بیان میں کہا کہ موجودہ نظام کے مطابق وزٹ ویزے کو اقامے میں تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔ اس کی اجازت نہیں ہے۔وزارت داخلہ نے اس کی منظوری نہیں دی ہے۔ اس کے برخلاف جو دعوی کیا جارہا ہے وہ بے بنیاد ہے۔یاد رہے کہ محکمہ پاسپورٹ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ 18 برس سے کم عمر کے بچوں کے وزٹ ویزے کو ایسی صورت میں اقامے میں تبدیل کیا جاسکتا ہے جبکہ ان کے والدین مملکت میں باقاعدہ اقامے پر ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں