اسلام آباد(پی این آئی)ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں وقفےوقفے سے بارش کی پيشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہوائيں بالائی علاقوں میں داخل ہورہی ہیں جو 4 سے 5 روز رہيں گی، 10 تا14ستمبر چترال،دير،سوات،کوہستان میں بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 10 تا 14ستمبر شانگلہ، بونير، مانسہرہ، ايبٹ آباد، ہرى پور میں بارش کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ مالاکنڈ، باجوڑ، چارسدہ، صوابی، پشاور، مردان، نوشہرہ میں بھی موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کرم، کوہاٹ، وزیرستان ،کشمیر ،گلگت بلتستان میں بھی موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ راولپنڈی، اسلام آباد، مرى، اٹک، جہلم ، چکوال سيالکوٹ میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔اس کے علاوہ لاہور، نارووال،گوجرانوالہ، شيخوپورہ، ميانوالی، خوشاب، سرگودھا اور فيصل آبادمیں بارش کی توقع ہے، 13اور 14ستمبر کو بھکر، ليہ ڈى جی خان مظفر گڑھ میں تيز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں