پیپلز پارٹی نے گورنر راج پر رانا ثناء اللہ کے بیان سے لاتعلقی ظاہر کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) پیپلز پارٹی نے پنجاب میں گورنر راج کے حوالے سے رانا ثناء اللہ کے بیان سے لاتعلقی ظاہر کر دی ہے۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ ہمیں کسی گورنر راج کی ضرورت نہیں اور نہ ہم لگانا چاہتے ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے گورنر راج کی کوئی دھمکی نہیں دی۔ قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف نے رانا ثناء اللّٰہ کا پنجاب میں داخلہ بند کرنے کا کہا تھا جس پر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ اگر پنجاب میں ان کا داخلہ بند کرتے ہیں تو یہ جواز گورنر راج کے لیے کافی ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ جوڈیشل ریفارم ہمارے ایجنڈے کا حصہ ہے،

یہ ہم آج نہیں کہہ رہے، جب حکومت آئی تھی تب بھی کہا تھا۔ قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ فوج اور سیاستدانوں کی طرح عدلیہ کو بھی آئینی دائرہ کار میں رہنا ہے، اگر کوئی حدود سے تجاوز کرے گا تو اسے حدود میں رکھنے کے لیے کچھ فیصلے کرنا ہوں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں