دعا زہرا کی ہنستی مسکراتی تصویر منظر عام پر، یہ تصویر کب اور کہاں بنائی گئی؟

کراچی (پی این آئی) کراچی سے تن تنہا لاہور جا کر پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا کی عدالت کے حکم پر لاہور سے کراچی روانگی سے قبل ہنستے مسکراتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں اُنہیں پولیس اور سیکیورٹی حکام کے ساتھ ہنستے مسکراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس تصویر کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ
دُعا زہرا کی کراچی روانگی سے قبل لاہور میں لی گئی تھی اور اس کے بعد اُنہیں موٹر وے کے ذریعے کراچی روانہ کیا گیا تھا۔

یہ بات اہم ہے کہ گزشتہ روز لاہور کی مقامی عدالت نے پسند کی شادی کرنے والی لڑکی دعا زہرا کو کراچی بھجوانے کا حکم دیا تھا اور ہدایت کی تھی کہ دُعا زہرا کو بحفاظت جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کراچی کی عدالت میں پیش کیا جائے۔ عدالت کے حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ دعا زہرا کی جان کے تحفظ کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں اور کراچی کی عدالت میں پیشی سے قبل کسی فریق کو اس سے ملاقات نہیں کرنے دی جائے۔۔۔۔۔

close