لاہور (پی این آئی) پنجاب کے وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی کے صاحبزادے، مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہٰی نے اپنے والد چوہدری پرویز الہٰی کے وزیر اعلیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد اگلا سیاسی ہدف بتا دیا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں مونس الہٰی نے کہا ہے کہ اللّٰہ پاک کے فضل سے ایک مشن پورا ہو گیا اب دوسرے مشن کے لیے تن من دھن کی بازی لگائیں گے۔ مونس الہیٰ نے کہا ہے کہ ان شاء اللّٰہ عمران خان کو واپس وزیرِ اعظم کی کرسی پر لے کر آئیں گے۔
یہ بات اہم ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی نے گزشتہ شب ایوانِ صدر میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے منصب کا حلف اٹھا لیا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں