پی ٹی آئی جشن منانے میں مصروف، سیکرٹری جنرل اسد عمر کو بڑا جھٹکا لگ گیا

اسلام آباد (پی این آئی) ایک طرف جب پی ٹی آئی پنجاب میں حکومت سازی کا جشن منانے میں مصروف ہے تو دوسری جانب سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر کو بڑا جھٹکا لگ گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اسد عمر کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ہے۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اسد عمر کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہونے سے متعلق خبر کی تصدیق کی گئی ہے۔ پارٹی کے آفیشل اکاؤنٹ پر ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل اسد عمر کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ہے۔


پی ٹی آئی کی جانب سے جاری کیے جانے والے پیغام میں اپیل کی گئی ہے کہ براہ کرم اس اکاؤنٹ سے کسی بھی غیر معمولی ٹوئٹ کے موصول ہونے پر اطلاع دیں۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اسد عمر کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو بحال کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔۔۔۔

close