آج سے بجلی کی قیمت میں ساڑھے تین روپے فی یونٹ اضافہ، آئندہ تین ماہ میں مزید اضافے کی خبر بھی سنا دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمت میں آج بدھ کے روز سے ساڑھے تین روپے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کی وجوہات کا دفاع کرتے ہوئے وفاقی وزير خرم دستگیر نے کہا ہے کہ تین ماہ کے اندر بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا، صرف تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ گیس عالمی منڈی میں تقریباً ناپید ہوچکی ہے، تین ماہ مشکل ہیں۔ نومبر کے بعد کمی آجائے گی۔ وفاقی وزیر خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ ایک تہائی صارفین پر بجلی کی قیمت میں اضافے کا اثر نہیں پڑے گا۔


اس حوالے سے پٹرولیم کے وزیر مملکت مصدق ملک نے کہا کہ جو کچھ ہوچکا، وہ ہمارا اختیار نہیں، تین چار برس کی قیمت ہمیں دینی پڑ رہی ہے ۔۔۔۔۔

close