عمران خان پرویز الہٰی کابینہ کی منظوری دیں گے، کون کون شامل؟

اسلام آباد (پی این آئی) ق لیگ کے سینئر رہنما چوہدری پرویز الہٰی کے پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ سنبھالنے کے بعد سابق وزیرِ اعظم، چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان کل لاہور کا دورہ کریں گے۔ سابق وزیر اعظم عمران خان لاہور میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی سے ملاقات کریں گے اور صوبے میں حکومت سازی سے متعلق اہم فیصلے کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کو پنجاب میں حکومت سازی کے امور پر بریفنگ دی جائے گی، ملاقاتوں میں پنجاب حکومت کی پرفارمنس اور روڈ میپ پر بھی بات ہو گی۔

اس کے علاوہ اسلام آباد میں عمران خان کی زیرصدارت اہم مشاورتی اجلاس بھی ہو گا جس میں تحریک انصاف کے رہنما شریک ہوں گے۔ اجلاس میں اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور پنجاب کابینہ سمیت اہم تقرریوں پر مشاورت ہو گی۔ بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی سابق کابینہ میں شامل بہتر کارکردگی والے وزراء کابینہ میں شامل ہوں گے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بزدار کابینہ میں شامل وزراء کو ان کے محکموں کا قلمدان ہی واپس ملنے کا امکان ہے۔ چوہدری پرویز الہٰی کی وزارت اعلیٰ میں پنجاب کابینہ کی حتمی منظوری بھی پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان دیں گے۔۔۔۔

close