سیاسی کشیدگی، چھری مار کر پی ٹی آئی کے دو رہنماؤں کو زخمی کر دیا گیا

شیخو پورہ (پی این آئی) 17 جولائی کے ضمنی انتخاب میں ن لیگ کی شکست اور پی ٹی آئی کی بڑی کامیابی کے نتیجے میں طویل سیاسی تنازعے کے بعد ق لیگ کے چوہدری پرویز الہٰی پی ٹی آئی کی حمایت سے وزیر اعلیٰ بن گیا ہیں۔ لیکن اس صورت حال نے سیاسی کارکنوں کو غم و غصّے سے بھر دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب کے شہر شیخو پورہ میں واقع بستی بلوچاں میں پاکستان تحریکِ انصاف کے 2 رہنماؤں کو چھری کے وار سے زخمی کر دیا گیا ہے۔

شیخو پورہ پولیس کے مطابق سیاسی جماعت کے حامی دونوں زخمی افراد تحریکِ انصاف کے جلوس میں شامل تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ دونوں افراد کو مخالف سیاسی جماعت ن لیگی کارکنوں کی جانب سے حملے میں زخمی کیا گیا ہے۔۔۔

close