تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش محکمہ موسمیات نےعوام کو خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (پی این آئی )منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور مرطوب رہے گا۔تاہم زیریں سندھ ،وسطی /جنوبی بلوچستان ، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز کشمیر، بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اورمشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور مرطوب رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ جنوبی بلوچستان، سندھ اور بہاولپور میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں