سری لنکا کے صدر نے استعفیٰ دے دیا

کولمبو(پی این آئی)سری لنکا کے صدرگوٹابایا راجا پاکسے نے ملک سے فرار ہونے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجا پاکسے ملک سے فرار ہو کر مالدیپ اور پھر سنگاپور پہنچے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق صدر کے استعفیٰ کی خبر سن کر ہزاروں مظاہرین نے جشن منایا۔راجا پاکسے نے حکومت مخالف احتجاجی مظاہروں کے دوران سنگاپور فرار ہونے کے بعد اپنا استعفی بذریعہ ای میل پارلیمنٹ کے اسپیکر کو بھیجا۔ راجا پاکسے صدارتی محل میں مظاہرین کے حملے کے بعد فرار ہو گئے تھے اور انہوں نے گرفتاری سے بچنے کے لیے بیرون ملک سے استعفیٰ بھجوایا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں