یوکرین کے صدر نے بھارت سمیت چار بڑے ملکوں میں اپنے سفیر برطرف کر دیئے

کیو (پی این آئی) یوکرین کے دارالحکومت کیو سے موصولہ اطلاعات کے مطابق صدر ولودومیر زیلینسکی نے بھارت سمیت دیگر چار اہم اور بڑے ملکوں میں موجود اپنے سفیروں کو برطرف کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے علاوہ جن ممالک کے سفیروں کو برطرف کیا گیا ہے ان میں جرمنی، ناروے، جمہوریہ چیک اور ہنگری کے سفیر شامل ہیں۔ یوکرین کی صدارتی ویب سائٹ پر ان سفیروں کو ہٹانے سے متعلق اعلامیہ جاری کیا گیا جبکہ انہیں ہٹانے کی وجہ نہیں بتائی گئی۔ رپورٹس کے مطابق یہ بھی واضح نہیں کہ آیا انہیں دوسری ذمہ داری سونپی جائے گی یا مکمل سائیڈ لائن کردیا جائے گا۔

صدر زیلینسکی نے اپنے سفیروں پر زور دیا تھا کہ وہ بین الاقوامی برادری سے سپورٹ اور فوجی امداد حاصل کرنے کی کوشش کریں کیونکہ کیف روس کو حملے سے روکنے کے در پہ تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں