تہران (پی این آئی) ایران کے شہر اصفہان کے قریب ملکی فضائیہ کا گرمین ایف 14 ٹامکیٹ فائٹر طیارہ انجن کی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا۔ طیارے میں دو پائلٹس موجود تھے۔ایرانی فضائیہ کے طیارے کے زمین پر گرنے سے پہلے دونوں پائلٹس نے چھلانگ لگا کر اپنی جانیں بچائیں تاہم انھیں چوٹیں آنے کے باعث قریبی اسپتال منتقل کیا گا ہے جہاں ایک پائلٹ کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
خیال رہے کہ ایران کی فضائیہ 1979 کے امریکی ساختہ طیارے استعمال کررہی ہے اور زمین بوس ہونے والا طیارہ ٹامکیٹ ایف 14 بھی امریکی ساختہ ہے۔ گزشتہ ماہ بھی ایران میں ایک لڑاکا طیارہ اصفہان کے صحرائی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا تھا جس میں 2 پائلٹس ہلاک ہوگئے تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں