پاکستانی نژاد زاہد قریشی امریکی تاریخ کے پہلے مسلمان فیڈرل جج بن گئے

واشنگٹن(پی این آئی)امریکی پاکستانی جج زاہد قریشی نے ڈسٹرکٹ جج کا منصب سنبھال لیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان کی حلف برداری کی تقریب نیوجرسی میں ہوئی۔زاہد قریشی امریکی تاریخ کے پہلے مسلم امریکی ہیں جنہیں صدر بائیڈن نے فیڈرل بنچ پر تعینات کیا ہے۔واضح رہے کہ زاہد قریشی 3 سال سے مجسٹریٹ جج کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ گورنر مرفی، سینیٹر کوری بوکر اور سینیٹر مینڈیزکی جانب سے امریکی صدر کے اقدام کی ستائش کی گئی ہے۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں