آج اور کل موسم کیسا رہے گا ، محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی )آج بدھ کے روز ملک کےبیشترمیدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم وسطی وجنوبی پنجاب اورزیریں خیبرپختونخوا میں آندھی چلنے کے علاوہ بالائی خیبرپختونخوا، کشمیراورگلگت بلتستان میں بعدازدوپہر/شام بعض مقامات پر بارش ہوسکتی ہے ۔جمعرات کے روز ملک کےبیشترمیدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم وسطی وجنو بی پنجاب اور زیریں خیبرپختونخوا میں آندھی چلنے کےعلاوہ بالائی خیبرپختونخوا، کشمیراور گلگت بلتستان میں بعدازدوپہر/شام بعض مقامات پربارش ہوسکتی ہے۔

اسلام آباد اورخطہ پوٹھوہارمیں شام میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں