لندن (پی این آئی) برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک ناکام ہو گئی ہے. بورس جانسن کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد کی ناکامی سے کئی ماہ سے جاری قیاس آرائیوں کو ختم کرنے میں مدد ملے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کی ووٹنگ ہاؤس آف کامنز یعنی برطانیہ کے دارلعوام میں ہوئی۔ ووٹنگ کا عمل پاکستانی وقت کے مطابق رات تقریباً 10 بجے شروع ہوا جو 12 بجے تک جاری رہا۔
عدم اعتماد پر ووٹنگ کا نتیجہ پاکستانی وقت کے مطابق رات ایک بجے سامنے آیا۔ عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 211 کنزرویٹو ارکان نے وزیر اعظم کے حق میں اور 148 نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کیلئے 180 ووٹ درکار تھے۔ اس حوالے سے برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ اب ایک برس تک بورس جانسن کے خلاف دوبارہ تحریک عدم اعتماد پیش نہیں ہوسکے گی۔ وزیراعظم کی کابینہ کی ٹیم میں شامل کئی وزرا نے ان سے یکجہتی کا اظہار کیا۔
بورس جانسن کے علاوہ کابینہ کے ارکان سمیت اراکین پارلیمنٹ تحریک کو ناکام بنانے کیلئے دن بھر سرگرم رہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں