ملک کا وہ علاقہ جہاں درجہ حرارت 49تک پہنچ گیا

اسلام آباد (پی این آئی )ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے اور آج اب تک سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی اور ڈیرہ غازی خان میں 49 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ موسمیات کےمطابق لاڑکانہ میں پارہ 46، سکھر 44، فیصل آباد، سرگودھا اور جھنگ میں 43، حیدرآباد 41 جب کہ پشاور اور کراچی کا درجہ حرارت 40 ڈگری تک جا پہنچا ہے۔اس کے علاوہ لاہورمیں 39 اور اسلام آباد میں پارا 38 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے سندھ میں گرمی کی حالیہ لہر 16 مئی تک برقرار رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہےکہ ہوا کا زائد دباؤ ملک میں شدید گرمی کی لہر کا باعث بنا ہوا ہے، گرمی کی شدید لہر پورے سندھ میں پھیل گئی ہے۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا کہ 11 سے 4 بجے کے دوران شہری باہرنکلنے میں احتیاط کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں