بارش اور طوفان، مٹی کے طوفان کی پیشگوئی، پنجاب میں مئی سے موسم میں غیر معمولی تبدیلی متوقع، پی ڈی ایم اے نے خبردار کر دیا

لاہور(آئی این پی)پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ پنجاب میں مئی سے موسم میں غیر معمولی تبدیلی متوقع ہے، غیر معمولی موسمی امکانات کے پیش نظر متعلقہ ادارے پیشگی انتظامات کریں۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے سیکرٹری مواصلات و تعمیرات، سیکرٹری بلدیات، سیکرٹری آبپاشی،ڈائریکٹر جنرل ریسکو 1122 کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں انہیں ایمرجنسی صورت حال کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں سخت گرمی اور حبس کے بعد بارشوں اور گرج چمک کی پیشگوئی ہے، مئی کے اوائل میں گرمی کا زور ٹوٹنے، ٹھنڈی ہوا چلنے کی اطلاعات ہیں۔پی ڈی ایم اے کے مطابق عید کے ایام میں پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش اور طوفان کا امکان ہے۔مراسلے میں مری، گلیات، جھنگ، شیخوپورہ، لاہور، حافظ آباد، گوجرانوالہ کے علاوہ سیالکوٹ، ناروال، گجرات میں بھی مٹی کے طوفان کی پیش گوئی کی گئی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں