بھارتی فوجی کی فائرنگ، سرکاری بندوق سے اپنے چار ساتھی مار دیئے، خود بھی مارا گیا، وجہ کیا بنی؟

امرتسر (پی این آئی) بھارتی فوجی نے اپنے ہی چار ساتھیوں کی جان لے لی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست پنجاب کے شہر امرتسر میں بارڈر سیکیورٹی فورس کے اہلکار نے فائرنگ کر کے اپنے ہی چار ساتھیوں کو قتل کر دیا ہے۔ میڈیا کے مطابق بی ایس ایف اہلکار کی شناخت کانسٹیبل ستیپا ایس کے کے نام سے ہوئی ہے اور وہ خود بھی اس واقعہ میں مارا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ وہ کسی اور کی فائرنگ سے مارا گیا یا پھر اس نے اپنے ساتھیوں کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کر لی۔

اس حوالے سے بھارتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے دوران بی ایس ایف کا ایک اہلکار شدید زخمی بھی ہوا ہے جس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ںبھارتی حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ خاصہ ایریا کے کیمپ 144ویں بٹالین میں پیش آیا، جو اٹاری واہگہ انٹرنیشنل بارڈر کراسنگ سے صرف 12 سے 13 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں