سوموار کے دن موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ با لائی علاقوں میں جزوی ابرآلود رہے گا۔تاہم گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش /ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ اسلام آباد میں موسم سرداورخشک جبکہ شا م / رات کے اوقات میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

خیبرپختونخوا کےبیشتراضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد/جزوی ابرآلودرہنے کے علاوہ چترال، دیر اور سوات میں ہلکی بارش/ برفباری کا امکان۔پنجاب کےبیشتراضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا ۔ جبکہ صبح کے اوقات میں نارووال،لاہور،ملتان اوربہاولپور میں ہلکی دھند کی توقع۔بلوچستان کےبیشتراضلاع میں موسم خشک اور سردجبکہ بلوچستان کے شمال مغربی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ صبح کے اوقات میں تربت اورگوادر میں ہلکی بارش کا امکان۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدیدسرد رہا۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی 14، استور منفی09، کالام منفی08، اسکردو،گوپس ، ہنزہ منفی07،شوپیاں منفی 04 ، مالم جبہ ، بگروٹ ، اننت ناگ ، پلوامہ ، بارہ مولہ منفی03، قلات ، دیر، راولاکوٹ ، کوئٹہ منفی02،چترال اور کاکول میں منفی01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں