روس کی طرف سے یوکرین پر حملے کا خطرہ، امریکی نے اپنے شہروں کو یوکرین چھوڑنے کی ہدایت کر دی

واشنگٹن (پی این آئی) روس کی طرف سے یوکرین کے خلاف حملے کے خطرے کے پیش نظر امریکا نے یوکرین میں موجود اپنےشہریوں کو فوری طور پر یوکرین چھوڑنے کی ہدایت اور یوکرین کا سفر نہ کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔امریکی محکمہ خارجہ کی یوکرین سے متعلق امریکی شہریوں کیلئے ٹریول ایڈوائزری کے ساتھ امریکی صدر بائیڈن نے بھی امریکی شہریوں کو فوراً یوکرین سے نکلنے کی ہدایت کردی ہے۔

امریکی صدرجو بائیڈن کا کہنا ہے کہ یوکرین کےمعاملے پر چیزیں تیزی سے بگڑ سکتی ہیں، روسی حملے کی صورت میں امریکی فوجی کسی بھی امدادی مشن میں شامل نہیں ہوں گے۔اس حوالے سے برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ روس یوکرین کے ساتھ سرحد پر ایک لاکھ سےزائد فوجی جمع کرچکا ہے، جبکہ روس نے یوکرین پر حملے کی منصوبہ بندی کی رپورٹ کی تردید کی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں