روس میں کالی برفباری

ماسکو (پی این آئی)برفباری ہمیشہ سفید رنگ کی ہی ہوتی ہے لیکن روس کا ایک گاؤں ایسا بھی ہے جہاں سفید نہیں بلکہ سیاہ برف پڑتی ہے ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کے ایک دور دراز گاؤں اومسوکچن میں سردیوں کے دوران سیاہ رنگ کی برف باری ہوتی ہے۔رپورٹس کے مطابق یہ سیاہ رنگ کی برف گرنے کی وجہ اصل میں اس گاؤں میں موجود کوئلہ جلانے والا گرم پانی کا پلانٹ ہے جو 4ہزار رہائشیوں کو حرارت تو فراہم کرتا ہے لیکن ساتھ ہی ساتھ اس کا دھواں آلودگی کا باعث بھی بن رہا ہے۔اطلاعات کے مطابق کوئلہ جلانے

والا گرم پانی کا پلانٹ گاؤں کے مکینوں کے لیے ضروری ہے لیکن یہ آلودگی پیدا کرنے کا ذمہ دار ہے جس کا دھواں برف کو سیاہ کر دیتا ہے۔تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دنیا کے سرد ترین آباد علاقوں میں سے ایک گاؤں میں ہر طرف خوفناک کالی برف کی تہہ نظر آرہی ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ حکام کو مسلسل 3 دہایوں سے اس آلودگی کی شکایات کی جارہی ہے تاہم اس کے باوجود کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔دوسری جانب ایک مقامی اہلکار کا کہنا ہے کہ ہیٹنگ پلانٹس میں فلٹرز کو اپ گریڈ کرنے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں