ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشیں اور برفباری، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا

اسلام آباد (پی این آئی )آج بدھ کے روز شمالی/شمال مغربی بلوچستان، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، بالائی پنجاب،گلگت بلتستان اورکشمیرمیں بارش /برفباری کا امکان ۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اوربالائی سندھ میں شد ید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرداور خشک رہے گا۔تاہم شام/رات کے دوران خیبرپختونخوا کے کچھ اضلاع، گلگت بلتستان، کشمیراورملحقہ پہاڑی علاقوں میں مزید ہلکی بارش/برفباری کا امکان ہے ۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اوربالائی سندھ میں شدید دھند کی توقع ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔تا ہم گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور شمالی بلوچستان میں بارش اوربرف باری ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں