یہودی عبادت گاہ میں یرغمال بنانے کا معاملہ، دو نوجوانوں کو برطانیہ سے گرفتار کر لیا گیا

ٹیکساس (پی این آئی) گزشتہ روز امریکی ریاست ٹیکساس میں یہودیوں کی عبادت گاہ میں ربی سمیت عبادت کرنے والے افراد کو یرغمال بنانے کے شبہے میں دو نوجوانوں کو برطانیہ سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ یورپی میڈیا کے مطابق دونوں نوجوانوں کو مانچسٹر شہر سے گرفتار کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ 19 سال سے کم عمر دونوں افراد کو کاؤنٹر ٹیررازم پولیس نارتھ ویسٹ نے حراست میں لیا۔ امریکی ریاست ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر کولی ولی میں ایک شخص نے بیتِ اسرائیل نامی یہودی عبادت گاہ (سائناگوگ) میں 4 افراد کو یرغمال بنالیا تھا۔

مقامی پولیس کے مطابق یہودی عبادت گاہ میں کئی گھنٹوں تک یرغمال رہنے والے تمام 4 افراد کو رہا کرالیا گیا جبکہ یرغمال کرنے والا مشتبہ شخص امریکی پولیس کی کارروائی میں مارا گیا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں