آج اور کل ملک میں موسم کیسا رہے گا محکمہ موسمیات کی خون جما دینے والی پیش گوئی

اسلام آباد (پی این آئی )آج اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا ، کشمیر اورملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقا مات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔پنجاب، خیبرپختونخوا کےمیدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات کے اوقات میں شدیددھند چھائے رہنے کی توقع ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔ پنجاب، خیبرپختونخوا کےمیدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدیددھند چھائے رہنے کی توقع ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب، اسلام آباد،خیبر پختونخوا، کشمیر،گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان میں بارش اورپہاڑوں پربرفباری ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں