ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور برفباری ، محکمہ موسمیات نے خون جما دینے والی پیش گوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی )آج منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرداورخشک جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود/ ابر آلود رہنے کا امکان ہے ۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند / اسموگ پڑنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرداورخشک جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود/ابر آلود ۔تاہم بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقا مات پربارش / برفباری

کی توقع۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند / اسموگ پڑنے کا امکان ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ا ورسرد جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: اسکردومنفی12،لہہ منفی 09،استورمنفی08، گلگت منفی 07، کالام، ہنزہ، بگروٹ منفی 05، بونجی، مالم جبہ، راولاکوٹ منفی 04، دیر، دروش، کوئٹہ اور سری نگر میں منفی 03ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں