بارشوں اور برفباری کا سلسلہ شروع، کہاں کہاں سردی کی شدید لہر آئیگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق جمعه کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی اضلاع اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔ کشمیراوراس سے ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پرتیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح /رات کے اوقات میں شدید دھند/ اسموگ پڑنے کا امکان ۔

اسلام آباد میں موسم سرد اورجزوی ابرآلود رہے گا۔جبکہ صبح کے وقت کہرپڑنے کا امکان۔کشمیر میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان۔گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اورمطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اورسرد جبکہ با لائی اضلاع میں شدید سرد رہے گا۔ تاہم صبح/رات کے اوقات میں پشاور،مردان،چارسدہ،صوابی اورنوشہرہ میں شدید دھند/اسموگ چھائے رہنے کا امکان۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم بدستور خشک اور سرد رہے گا۔ تاہم صبح/رات کے اوقات میں سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ ، شہید بینظیر آباد، موہنجو داڑواور گردونواح میں دھند/اسموگ چھائے رہنے کا امکان۔پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔۔ تا ہم ناروال،سیالکوٹ ،گوجرانوالہ اور گردونواح میں بعض مقامات پرتیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ میدانی علاقوں میں صبح/رات کے اوقات میں شدید دھند/اسموگ پڑنےکی توقع۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد جبکہ شمالی ضلاع میں شدید سرد رہے گا۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ گلگت بلتستان،کشمیر،بالائی خیبرپختونخواہ اورشمالی بلوچستان کے اضلاع میں شدید سردرہا۔تاہم سیالکوٹ اور کوٹلی میں ہلکی بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش پنجاب: سیالکوٹ01، کشمیر: کوٹلی 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: لہہ منفی 15، کالام ،قلات منفی 10، سکردو منفی 09،استور،بابوسرمنفی 08کوئٹہ, گوپس منفی07، ہنزہ منفی 05، راولاکوٹ، دیر، گلگت، مالم جبہ، شوپیاں، اننت ناگ منفی04، بگروٹ، چترال، دروش، پاراچنار، بارہ مولہ، پلوامہ، ژوب منفی03، سری نگر، کاکول منفی02،میرکھانی،گڑھی دوپٹہ اور مری میں منفی 01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں