پاکستانی ماحولیاتی دستاویزی فلم نے اٹلی کے شہر وینس سے ایوارڈ جیت لیا

وینس (پی این ایس) خالد حسن خان کی مختصر ماحولیاتی دستاویزی فلم Murder of Mystic مرڈر آف میسٹک نے Soto Aqua Film Festival 2021، وینس،اٹلی سے ایکو سلیکشن ایوارڈ جیت لیا۔ پاکستانی مختصر دستاویزی فلم میں کراچی سندھ کے ماہی گیری کی تین بستیوں، کاکا پیر، ابراہیم حیدری اور ریڑھی گوٹھ کے ماہی گیروں کی مثالی ماحولیات دوست جدوجہد کو دکھایا گیا ہے،

جو انڈس ڈیلٹا کے مینگرو جنگلات کی بقا کے لیے کر رھے ہیں – دستاویزی فلم میں ریڑھی گوٹھ کے ملاح ابوواڈا کا ایک گیت بھی شامل ہے جو انہوں نے تمرکی مدح میں ترتیب دیا ہے – PFF کے رو ح رواں محمد علی شاہ نے جنگلی حیات کے حقوق کو موثر انداز میں اجاگر کرنے پہ زور دیا ہے- نواز ڈبلو کے مطابق عرصہ دراز سے تمر کے جنگلات کو مفاد پرستوں کی جانب سے بے دردی سے کاٹا جا رہا ہے۔

ٹمبر مافیا، زمینوں پر قابض گروپ اور بے دل شہری کارپوریشنز، ماحولیاتی اثرات کو بالکل نظر انداز کرتے ہوئے ماہی گیروں کی صدیوں پرانی بستیوں کو تباہ کر رہے ہیں۔ ابراہیم حیدری کے باسی ایوب خاصخیلی کے مطابق وہ مقامی لوگ جنہوں نے آواز اٹھانے کی کوشش کی انہیں بھی طاقتور اشرافیہ نے بے دردی سے خاموش کر دیا۔ دستاویزی فلم میں مینگرووز کو روحانی درختوں کے طور پر دکھایا گیا ہے، جو بنی نوع انسان کی بے غرض خدمت کررہے ہيں۔ مینگرو کے جنگلات، ہجرت کرنے والے پرندوں کے لیے پناہ گاہ، سمندری جنگلی حیات کے لیے مسکن اور بے لگام طوفانوں کے خلاف قدرتی ڈھال ہیں۔

ماہی گیر، انہیں اپنی زندگی کا چشمہ حیات کہتے ہیں۔ خالد حسن خان نے تمر کو ایک ایسے صوفی درخت سے تشبیح دی بے ، جو خود دو پودا ہونے کےناطے کسی سے کچھ طلب نہیں کرتا۔ دستاویزی فلم میں پاکستان فشر فوک فورم، کراچی پورٹ ٹرسٹ، محکمہ جنگلا ت سندھ ، ڈبلیو ڈبلیو ایف اور آئی یو سی این جیسے مختلف اسٹیک ہولڈرز کے موقف بھی شامل ہیں۔

مرڈر آف میسٹک کو مینگروو ایکشن پروجیکٹ Mangrove Action Project، ریاستہائے متحدہ امریکہ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر الفریڈو کوارٹو Alfredo Quarto کی طرف سے صراحا گیا ہے۔ معروف کینیڈین ماحولیاتی براڈ کاسٹر، ایلکس اسمتھ Alex Smith، اپنے بااثر ماحولیاتی ریڈیو ایکوشاک Radio Ecoshock کے لیے اس دستاویزی فلم پر ایک رپورٹ نشر کر چکے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں