اومی کرون وائرس کا خوف، برطانیہ آنے والے مسافروں پر نئی پابندیاں عائد کر دی گئیں

لندن (پی این آئی) اس کے باوجود کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کے ڈیلٹا ویریئنٹ پر کامیابی سے قابو پا لیا گیا تھا لیکن نئے خطرے کا سامنا ہوتے ہی برطانیہ نے کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کا مقابلہ کرنے کے لیے اقدامات سخت کردیے ہیں، برطانیہ جانے سے 48 گھنٹے پہلے کورونا کا لیٹرل فلو یا پی سی آر ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔برطانوی میڈیا برپورٹس کے مطابق ویکسین لگوانے والے افراد کو بھی نئی پابندی پر عمل کرنا پڑے گا، نئی پابندیوں کا اطلاق منگل سے ہوگا۔

تشویش کی بات یہ ہے کہ اومی کرون بہت تیزی سے 38 ممالک میں پھیل گیا ہے، خوش قسمتی سے تاحال کسی بیمار کی موت واقع نہیں ہوئی۔ یہ بات بہت اہم ہے کہ انگلینڈ میں اومی کرون کے 55 فیصد کیسز کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والوں میں سامنے آئے ہیں، ماہرین کو خدشہ ہے کہ اومی کرون پر موجودہ ویکسین کا کوئی اثر نہیں ہوتا۔کورونا کی نئی قسم اومیکرون کے حوالے سے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اومی کرون جنوبی افریقا میں کورونا کی ڈیلٹا قسم سے زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے اس لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close