تازہ ترین

خشک سردی کا خاتمہ، بادل برس پڑے، پاکستان کے کس شہر میں پہلی برفباری ہو گئی؟

اسلام آباد (پی این آئی) خشک سردی کا خاتمہ ہو گیا اور آخرکار بادل برس پڑے۔ بلوچستان کے علاقے زیارت میں موسم سرما کی پہلی برف باری ہوئی ہے جس کے بعد سردی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کان مہترزئی اور توبہ اچکزئی کے پہاڑوں پر بھی موسم سرما کی پہلی برف باری ہوئی ہے۔ بلوچستان کے علاقوں پشین، قلعہ عبداللہ، سرانان، خانوزئی اور مسلم باغ میں بادل برس پڑے ہیں۔

دوسری جانب اسلام آباد، سوات، ایبٹ آباد اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ہوئی ہے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں